لاہور:پی ٹی آئی کے ٹویٹرپرآفیشل پیج پر63 فیصد سے زائد فالوورز فیک ،اطلاعات کے مطابق اس وقت کچھ ایسے حقائق سامنے آرہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹویٹرپر آفیشل پیج کی حقیقت کچھ اور ہی ہے، کہا جارہا ہےکہ اس پیج پر 63 فیصد سے زائد فالوورز فیک ہیں ، جن کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے، اس حوالے سے ایک رپورٹ بھی سامنے آئی ہے
اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم بھی فیک مہم ہے جب ان کا جائزہ لیا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ فالوورز نہیں ہیں جبکہ جان بوجھ کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس بہت سے وفادارلوگ ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے ماہرین نے باقاعدہ سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کرکے اصل حقائق پیش کیے ہیں، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ٹویٹر پر 8091051 فالورز ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے صرف 5145908 فیک ہیںجبکہ باقی کے بارے میں بھی شکوک وشبہات پائے جارہے ہیں، ان میں سے 41 فیصد ایسے ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ جوکہ ایک ہی طرح کے ہیں اور انکا ایک ہی سائز ہے ، جس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک پلانٹڈ کھیل ہے جس کا مقصد لوگوں پر یہ ثآبت کیا جاسکے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک بہت بڑی جماعت ہے ،
یاد رہے کہ اس سے پہلے عمران خان کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے بارے میں بھی کچھ ایسے انکشافات سامنے آئے تھے ، جن میں کہا گیاتھا کہ عمران خان کے فالوورز اور چاہنے والے وہ نہیں جو دکھائے جارہے ہیں، عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم نے یہ سارا کھیل کھیلا ہے اور تکنیکی طریقے سے فیک فالوورز کو عمران خان کے ٹویٹر اکاونٹ کے ساتھ ٹیگ کرکے اپنے مخالفین کو مرعوب کرنے کی کوشش کی جارہی تھی