اوئن مورگن کا اہلیہ کے ہمراہ عرب ملک میں انوکھا انداز

0
39

اوئن مورگن نے اہلیہ کے ہمراہ انوکھا انداز

باغی ٹی وی :انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے اہلیہ کے ہمراہ ابوظہبی کی مشہور شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اوئن مورگن نے مسجد کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ’ شیخ زید مسجد کی خوبصورت صبح‘۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوئن مورگن روایتی ہلکے نیلے رنگ کے اماراتی لباس میں ملبوس ہیں اور اہلیہ کے ہمراہ خلیجی ملک کی سب سے بڑی مسجد کا دورہ کر رہے ہیں۔


اوئن مورگن نے عرب ممالک کا مخصوص جبہ نما لباس پہنا ہوا تھا جبکہ ان کی اہلیہ برقعے میں ملبوس تھیں۔
انگلینڈ کے کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا ’خوبصورت شیخ زید مسجد میں ایک پیاری صبح‘۔

Leave a reply