مراکش کے بادشاہ نےپاکستانی سفیر کو قومی ایوارڈ سے نواز دیا

0
115
Morocco’s King bestows National Award on Pakistan’s envoy

مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے مراکش میں پاکستان کے سفیر حامد اصغر خان کو مراکش کا اعلیٰ قومی اعزاز "وصام علاوی” عطا کیا ہے۔

مراکش میں‌پاکستان کے سفیر حامد اصغر خان کو بطور سفیر ان کی شاندار خدمات اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے انتھک محنت کی وجہ سے اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کارمون اگلے ماہ مارچ میں اسلام آباد میں مملکت کے سفارت خانے میں ایک خصوصی تقریب کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب کو شاہی ایوارڈ پیش کریں گے۔

پاکستانی سفیر حامد اصغر خان جو مراکش میں 2018 سے خدمات انجام دے رہے ہیں، نے دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس اور عوام سے عوام رابطوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی۔ پاکستانی سفیر حامد اصغر خان نے اس ایوارڈ کو ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیا اور مراکش اور پاکستان کے درمیان قریبی اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا۔

پاکستان اور مراکش کے تعلقات کی جڑیں گہری ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے مابین باہمی احترام کا رشتہ ہے ہم نے گزشتہ چار سالوں میں دونوں ممالک کے مابین فوجی تعلقات میں اضافہ دیکھا ہے خاص طور پر چیف آف آرمی سٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے کامیاب دوروں کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید اضافہ ہوا۔ گزشتہ چار سالوں میں مراکش کو پاکستانی چاول کی برآمدات کو دوگنا کر دیا گیا، مراکش کے لوگ پاکستانی قیادت اور عوام کو بہت عزت دیتے ہیں اور آزادی کی جدوجہد کے وقت پاکستانیوں کی بھرپور حمایت کو آج بھی یاد کرتے ہیں۔وہ پاکستانی سائنسدانوں کی ذہانت کی بدولت پاکستان کی فوج کو جدید ترین ہتھیاروں اور آلات کے ساتھ مسلم دنیا کی سب سے بڑی فوجی قوت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

Leave a reply