محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، سرگودھا، خوشاب، جہلم، گوجرنوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، قصور اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

غزہ : اسرائیلی طیاروں کی خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری ، 115 شہید،200 سے زائد زخمی

چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ، پشاور، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، مردان، کرم، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورا لائی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، ژوب، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، قلات، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گرد و نواح میں بارش ہونے کا امکان ہے کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد، میر پور خاص، مٹھی، تھر پارکر، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص، سکھر، کشمور، شکار پور، جیکب آباد، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، دادو اور شہید بینظیر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب 25 جولائی تک بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہےراولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشیں متوقع ہیں،بالائی علاقوں میں بارش کے باعث پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، خیبرپختونخوا کے بالائی اور میدانی علاقو ں میں وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کا امکان ہے، بارش کے باعث دریائے کابل، سوات، کالپنی نالہ اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

2006ممبئی ٹرین دھماکے:ممبئی ہائی کورٹ نےتمام بے گناہ 12 مسلمانوں کو بری کر دیا

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کی توقع ہے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بھی بارشوں کا امکان ہے پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، پنجاب بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Shares: