بیروت: اسرائیل کے کل سے اب تک لبنان کی شہری آبادیوں پر میزائل کے وحشیانہ حملوں میں جاں بحق لبنانیوں کی تعداد 570 سے تجاوز کرگئی جبکہ1800ے زائد افراد زخمی ہو گئے-

باغی ٹی وی: بیروت پر تازہ حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی حملوں سے بچنے کیلئے سینکڑوں لبنانی شہری شام میں داخل ہوگئے اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کردیئے گئے،لبنان پر لائیو ٹی وی شو میں شریک ایک صحافی بھی میزائل حملے کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغ دیئےحزب اللہ کی جانب سے کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، ادھر عراقی مزاحمتی تنظیم نے بھی جولان کی پہاڑیوں پر حملہ کیا۔

اسرائیل نے حزب اللہ کے بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کردی جس کے بارے میں ایران کی حامی تنظیم نے دعویٰ کیا تھا کہ میزائل حملے سے تل ابیب کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حزب اللہ نے کہا تھا کہ اس نے اسرائیل کی موساد انٹیلی جنسی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بناتے ہوئے قادر ون بیلسٹک میزائل فائر کیا ابتدائی طور پر اسرائیل نے حزب اللہ کے بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اب تل ابیب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے لبنان سے داغے گئے میزائل کو سینٹرل اسرائیل میں غیر موثر کردیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل اسرائیلی شہروں تک پہنچے ہیں۔ موساد ہیڈ کوارٹر کے قریب حزب اللہ کے میزائل کو ناکام بنا دیا گیا جیسے ہی میزائل تل ابیب کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سائرن بجا دیے گئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔

ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

اس حوالے سے آئی ڈی ایف نے اعلان کیا کہ لبنان سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک میزائل نے وسطی اسرائیل کو نشانہ بنایا تھا، لیکن ڈیوڈ کے سلنگ شاٹ فضائی دفاعی نظام نے اسے ناکارہ بنا دیا۔

دوسری جانب امریکا اور چین اپنے شہریوں کو لبنان سے نکلنے کا کہہ چکے ہیں جبکہ کئی ممالک کی ایئر لائنز نے تل ابیب اور بیروت کیلئے پروازیں روک دی ہیں، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف مختصر آپریشن چاہتے ہیں لیکن وقت زیادہ بھی لگ سکتا ہے۔

پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی گہری تشویش کا باعث ہے،امریکا

Shares: