چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نےریلیف اینڈ ریسکیوآپریشن پر اہم پریس کانفرنس کی ہے.

گلگت بلتستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں ریسکیو آپریشن کے حوالے سے چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی، پولیس، جی بی سکاؤٹس مقامی انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے بھرپور حصہ لیا،افواج پاکستان کی مدد سے ہم نے متاثرہ علاقوں سے 45 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کیا، 10 جون سے لیکر اب تک 9 اموات ہو چکی ہیں جس میں سب سے زیادہ 8اموات دیامر میں ہوئیں،زیادہ نقصانات کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے ہوئے، جس سے شدید ژالہ باری اور پھر اچانک سیلاب آیا، سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ بہت زیادہ ہوئی مگر الحمدللہ نقصان زیادہ نہیں ہوا، ہماری ریسکیو ٹیمز نے متاثرہ علاقوں کے راستوں کو بروقت کلیئرکیا، تھک اور تھور میں جو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی وہ شدید تھی،متاثرہ علاقوں سے تمام سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا،اسکے علاوہ ہیوی مشینری کے ذریعے کئی پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالاگیا، تمام متاثرہ افراد کی رہائش، کھانے اورجہاں ٹینٹ کی ضرورت تھی اس کا بھی بندوبست کیا گیا،گلگت بلتستان کے تمام اضلاع متاثر ہوئے مگر دیامر سب سے زیادہ متاثر رہا ،بارش اور سیلاب سے انفراسٹرکچر بشمول سڑکوں اورپلوں کوبھی نقصان پہنچا، ہماری ٹیمز فیلڈمیں ہیں اورریلیف ورک پوری تندہی کے ساتھ سرانجام دے رہی ہیں،یہ بڑےپیمانے کی تباہی ہے مگرہم سیاحوں ، مقامی افراداورجہاں راستے بند ہیں وہاں کام کر رہے ہیں، پاک فوج اورضلعی انتظامیہ نےکئی متاثرہ علاقوں میں لوگوں کوخوراک اور دیگر سہولیات پہنچائی ہیں شدید بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی، تمام سیاحوں سے گزارش ہے کہ موسم بہتر ہونےتک متاثرہ علاقوں کاسفر نہ کریں، افواج پاکستان اور تمام ریسکیو ادارے اس مشکل وقت میں متاثرین کی ہر ممکن مددکرینگے

Shares: