کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے نئے سسٹم کے زیراثر کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہےشہر میں آج اور کل پارہ 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے،کراچی میں سمندری ہوائیں مسلسل فعال رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 تا 65 رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں 26ستمبر سے یکم اکتوبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،سندھ کے کچھ علاقوں میں 26سے 28تک بارشیں متوقع ہیں ،جبکہ پنجاب کے شہری علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، خیبرپختونخوا کے علاقوں نوشہرہ اور پشاور میں سیلاب کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،مری، گلیات،مانسہرہ، کوہستان، چترال کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔