آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ہزارہ،مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، پشاور، بنوں، کوہاٹ ،ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ 40، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 32، سٹی 03)، حافظ آباد 27، نورپورتھل 22، منگلا 14، ساہیوال 09، فیصل آباد 08، سرگودھا سٹی 07، جھنگ 06، جہلم 05، مری، گجرات، بہاولنگر 04، ملتان 03، گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، جوہر آباد 01، کوٹلی 31، گڑھی دوپٹہ 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔