ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

heatwave

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، کل عید کے روز بھی ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم دن کے اوقات میں شدیدگرم اور خشک جبکہ شام اور رات کے وقت آندھی ،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔
تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، کرم ،اورکزئی ، خیبر ، پشاور، کوہاٹ، کرک ، بنوں اور وزیرستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہےْ۔ تاہم شام اور رات کے وقت مری ،گلیات ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال،تلہ گنگ، میانوالی ، گجرات اور گوجرانوالہ میں آندھی چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم جنوبی اور وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.