ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی اورملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

دوسری جانب جنوبی جرمنی کے کچھ حصوں میں شدید برف باری نے افراتفری مچا رکھی ہے جبکہ باویرین ریاست کے دارالحکومت میونخ میں ہوائی اور ریل ٹریفک بند کر دی گئی سنیچر کی دوپہر تک پہلی بار پروازیں معطل کرنے کے بعد، میونخ ایئرپورٹ نے بعد میں کہا کہ وہ اتوار کی صبح چھ بجے تک بند رہے گا۔ میونخ ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر 760 پروازیں متاثر ہوئیں۔

کراچی :دو کلو گرام ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

محکمہ موسمات کے مطابق جمعے کی رات سے سنیچر تک 16 انچ سے زیادہ برف پڑی۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کی غرض سے گھروں تک محدود رہیں۔سخت سردی نے ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی خلل ڈالا ہے۔

اٹلی کے تاریخی مینار کا گرنے کا خطرہ،علاقے کو سیل کردیا گیا

Comments are closed.