ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے کراچی کا آج کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے-

امریکی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ، پشاور 41، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا اوراٹک میں 40، اسلام آباد 39، لاہور، مظفر آباد 38، کراچی اورکوئٹہ میں36 جبکہ گلگت35، سری نگر 31 اور لیہ میں 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سمندری طوفان سے بھارتی ریاست گجرات کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال

دوسری جانب سمندری طوفان بپرجوائے کمزور ہو کر شدید کم دباؤ میں تبدیل ہو چکا ہے لیکن طوفان ابھی بھی جنوب مشرقی سندھ (تھر پارکر) اور گردونواح میں موجود ہےجو کہ اگلے 12 گھنٹوں میں مز ید کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔

دنیا بھر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں …

Shares: