موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ،محکمہ موسمیات
اسلام آباد: ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ /دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گوادر،چاغی،تربت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ با رش ہو سکتی ہے پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھند جبکہ پنجاب کےبعض میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے-
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12،سکردو منفی 7،گوپس، کالام، قلات ،سری نگر منفی 5، دیر اور کوئٹہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب آج بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود رہا، لاہور میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 208 ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ 430 اے کیو آئی شملہ پہاڑی میں ریکارڈ کیا گیا شاہراہ قائداعظم پر اے کیو آئی 396 ریکارڈ کیا گیا، ڈی ایچ اے، جوہر ٹاؤن بھی شہر کے آلودہ علاقوں میں شامل ہیں۔
لاہور میں صبح کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہا جبکہ سردی کی شدت برقرار ہے، اگلے چوبیس گھنٹو میں موسم مزید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے ،لاہورکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہے گا۔