باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی سامنے آئی ہے
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے پاکستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور بلوچستان کے کچھ اضلاع سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش لانے والا یہ سلسلہ پیر تک ملک کے بالائی علاقوں پر رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے پیر تک گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جمعہ سے اتوار تک چترال اور ملاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اسی طرح جمعہ سے اتوار تک بونیر، کوہستان، مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، پشاور میں جمعہ سے اتوار تک بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی پہلی بارش کےلیے
موسم الرٹ جاری کردیا pic.twitter.com/xDOonRDpan— Musawar (@rjmusawar) November 11, 2020
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوہاٹ، وزیرستان، کرم ایجنسی اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اسی طرح بھکر، لیہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے پیر اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد میں ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔بلوچستان سے متعلق محکمہ موسمیات نے صوبے کے بھی مختلف علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی ہے اور بتایا کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جمعہ سے ہفتہ قلعہ عبد اللّٰہ میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو مری اور گلیات کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری کا امکان ہے