ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں سے کچھ دیر قبل ایرانی سرزمین پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز کی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق موساد کمانڈوز کی کارروائیوں نے اسرائیلی حملے کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادار کیا موساد نے ایران کے اندر مختلف اہم مقاما ت پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جن میں کھلے علاقوں میں موجود زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔

موساد کی خفیہ کارروائیوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا اور ایرانی دار الحکومت تہران کے قریب خفیہ ڈرون بیس آپریٹ کرنا بھی شامل تھا،اسرائیلی فوج کی جانب موساد کی خفیہ کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جو کہ ایک انتہائی غیر معمولی اقدام ہے۔

https://x.com/Looze_freedom/status/1933464214095708658

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران پر ہونے والا اسرائیلی حملہ اسرائیلی فوج اور موساد کی مشترکہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا، اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موساد کے ایجنٹس نے تہران کے قریب ایک خفیہ ڈرون بیس قائم کی جسے اسرائیلی حملے سے کچھ دیر قبل فعال کیا گیا اس بیس سے اڑنے والے ڈرونز سے اسرائیل پر حملے کے لیے تیار ایرانی میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

https://x.com/RehanTariq59279/status/1933460595220643876

موساد کے اس خفیہ آپریشن کے لیے ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں کو ایران اسمگل کیا گیا تھا، ان ہتھیاروں کے ذریعے موساد ایجنٹوں نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر کردیا جس کے بعد اسرائیلی طیارے بغیر کسی مزاحمت کے ایرانی فضائی حدود میں پرواز کرتے رہےموساد کے ایجنٹس نے وسطی ایران میں اینٹی ائیرکرافٹ تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، موساد کے اس خفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی ایک طویل عرصے سے کی جارہی تھی اور اس کے لیے اسرائیلی کمانڈوز اور ہتھیاروں کو ایران اسمگل کیا گیا تھا۔

https://x.com/daopz/status/1933486590883402025

Shares: