موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشہ کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق

سیالکوٹ۔ (اے پی پی) سرور چونڈہ روڈ سٹاپ پرموٹر سائیکل رکشہ اورموٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی عمر 28 برس بتائی جا رہی ہے جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوا ہے جسے سول ہسپتال پسرور منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے محمد شہبازولد مستری محمد نواز کاتعلق محلہ جناح گیٹ پسرورسے ہے۔

Comments are closed.