پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن

0
36

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی: ویسے تو ماں کے لیے سال کا ہر دن ہی ہوتا ہے لیکن دنیا بھر میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال دنیا بھر میں مئی کے دوسرے ہفتے میں اتوار کے روز ماؤں کا عالمی دن (Mother’s Day) منایا جاتا ہےآج کا دن ماؤں کا اپنے بچوں کیلئے قربانیاں اور محبت پر سراہنے کا دن ہے۔

ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کرسکتا، اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےگوگل کا ڈوڈل بھی بدل گیا ہےاس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

سب سے پہلے مدرز ڈے 1908ء میں اینا جاروس نے اپنی ماں کی یاد میں گریفٹن، ویسٹ ورجینیا کے اینڈریو میتھڈسٹ چرچ میں منایا، جہاں آج انٹرنیشنل مدرز ڈے کی علامت کے طور پر ایک مزار موجود ہے، اینا جاروس نے امریکا میں مدرز ڈے منانے کی کمپیئن 1905ء میں ہی شروع کردی تھی، اسی سال ان کی ماں اینا ریوس کاانتقال ہوا تھا، اینا جاروس امن کی علمبردا ر ایک ایکٹیوسٹ تھیں جو امریکن سول وار کے دوران زخمی فوجیوں کی تیمار داری اور مرہم پٹی کرتی تھیں۔

انہوں نے مدرز ڈے ورک کلب بھی قائم کیا تاکہ لوگوں تک صحت عامہ کے مسائل کی آگاہی پہنچا سکیں، اینا جاروس کا مقصد اپنی ماں کو عزت واحترام دلوانا اور کم از کم ایک دن ماؤں کے نام کروانا تھا جو اپنی ساری زندگی بچوں کی پرورش اور انہیں عمدہ شہری بنانے میں تیاگ دیتی ہیں، اینا کا یقین تھا کہ ماں ہی وہ ہستی ہے جو آپ کے لیے اس دنیا میں آپ سے زیادہ کوششیں کرتی ہے۔

ہر سال ماؤں کاعالمی دن منانے کے لیے مختلف ممالک میں ایک ہی دن مختص نہیں ہے، پاکستان اور اٹلی سمیت مختلف ملکوں میں یہ دن مئی کے دوسرے کو اتوار منایا جاتا ہے جبکہ کئی دیگر ممالک میں یہ دن جنوری، مارچ، اکتوبر یا نومبر میں منا کر ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے،

Leave a reply