گو جرہ : ناجائزتعلق قائم نہ کرنے پر تین بچوں کی ماں قتل

مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی نجمہ بی بی کے انکار کرنے پر اسکے سر پر پسٹل 30 بور سے فائر مار کر موقع سے فرار

گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )گوجرہ کے نواحی گائوں چک نمبر 429 ج ب علاقہ تھانہ صدر گوجرہ مسما نجمہ بی بی زوجہ نور زمان بعمر 30/32 سال سکنہ چک نمبر 429 ج ب گوجرہ جو شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں تھی اپنے گھر میں سو رہی تھی کہ ملزم محمد باقر ولد محمد سلطان سکنہ تاندلیانوالہ فیصل آباد جو کہ نجمہ بی بی کا رشتہ دار ہے اور ملنے کیلئے ان کے پاس آیا ہوا تھا کہ رات کو نجمہ بی بی کے کمرہ میں گیا اور اسکے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی نجمہ بی بی کے انکار کرنے پر اسکے سر پر پسٹل 30 بور سے فائر مار کر موقع سے فرار ہوگیا اور نجمہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی مقامی پولیس اطلاع پا کر لاش کو قبضہ میں لے کرقانونی کارروائی میں مصروف ہے

Comments are closed.