نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں سٹاف کے لیے خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0
34

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں سٹاف کے لیے ایک خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

باغی ٹی وی : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی خصوصی کاوش سے زیرِ تربیت افسران اور کالج سٹاف کے لیے ایک خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ملک میں کرونا کی وباء کی صورتِ حال بہتر ہونے اور تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد موٹروے پولیس کے شیخوپورہ میں موجود ٹریننگ کالج میں بھی تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کا مقصد ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے زیرِ تربیت افسران کا مکمل بلڈ ٹیسٹ کرنا اور ان کی جسمانی فٹنس کو یقینی بنانا تھا۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر جاویدکی زیرِ نگرانی سروسز ہسپتال لاہوسے تعلق رکھنے والے بیس سے زائد سینیر ڈاکٹرز نے شرکت کی

تفصیلات کے مطابق لاہوسروسز ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں نے نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کے ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں منعقدہ ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں شرکت کی۔ ماہر ڈاکٹرز نے ٹریننگ کالج کے سٹاف اور زیر تربیت افسران کے مختلف ٹیسٹ کیے جن میں بالخصوص ہیپاٹائیٹس،شوگر، دل اور دیگر امراض کی تشخیص کے ٹیسٹ شامل تھے۔ دل، جگر، معدہ اور ناک کان گلہ کے ماہر ڈاکٹروں نے موٹروے افسران کے فری ٹیسٹ کیے اور مناسب ادویات بھی مہیا کیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ کرونا کی وباء کے باعث تعطل کا شکار تربیتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنا ان کے لئے ایک چیلنج ہے اور وہ ہر صورت اپنے افسران کو تندرست و توانا دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس کے تمام افسران کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کرنا اور بیماری کی صورت میں بہترین علاج معالجہ کروانہ محکمہ کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply