تنگوانی :تیز رفتار موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر 3 افراد جاں بحق
ایک کمسن بچہ سمیت خاتون زخمی,سکھر ہسپتال منتقل.زخمیوں کی حالت تشویشناک
تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تیز رفتار موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر 3 افراد جاں بحق
تنگوانی کے قریب روڈ حادثہ تین افراد جان بحق دو کی حالت تشویشناک،عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ۔
تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریب تنگوانی لنک روڈ رئیس بھیہ پل میں دو موٹرسائیکلوں کی آ منے سامنے سے ٹکر کے نتیجہ میں تین قادر بخش جاگیرانی،فیاض اور ایک نامعلوم فرد لقمہ اجل بن گیا اورایک کمسن بچہ سمیت خاتون زخمی، سکھر ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ جبکہ بتایاجاتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث آیا ہے-