موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے گئے
تھانہ ملیر کینٹ کے علاقے سے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے
پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس نے دوران گشت سعدی ٹاؤن کے قریب کارروائی کی۔گرفتار ملزمان کے قبضے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں ملزمان سے برآمد موٹرسائیکلیں تھانہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے علاقوں سے چوری کی گئیں تھیں۔
گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث تھے۔
گرفتار دونوں ملزمان پیشہ ور موٹرسائیکل چور ہیں اور مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کے بعد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں وقاص احمد اور قدیر احمد شامل ہیں۔