سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)کوتوالی پولیس نے ریکارڈ یافتہ چور کو گرفتار کر لیا 7 موٹرسائیکلیں برآمد
کوتوالی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث قمرو نامی ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا سات موٹرسائیکلیں برآمد
ترجمان سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ ایس ڈی پی او سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی کی زیرنگرانی ایس ایچ او کوتوالی بلال چیمہ نے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کار لا کرموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث درجنوں مقدمات میں ملوث پسرور کے رہائشی قمر عرف چاند کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 7عدد موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ملزم قمر عرف چاند نے اسی تھانہ کوتوالی کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کی تھی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید موٹرسائیکلوں کی برآمدگی کی جائے گی
سیالکوٹ :کوتوالی پولیس نے ریکارڈ یافتہ چور کو گرفتار کر لیا 7 موٹرسائیکلیں برآمد
