موٹروے حویلیاں مانسہرہ سیکشن، وزیراعظم نے کیا افتتاح، مراد سعید نے مولانا پر لگایا الزام

موٹروے حویلیاں مانسہرہ سیکشن، وزیراعظم نے کیا افتتاح، مراد سعید نے مولانا پر لگایا الزام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 118 کلومیٹر طویل حویلیاں تھاکوٹ موٹر وے منصوبے کے 39.2 کلومیٹر طویل حویلیاں مانسہرہ سیکشن کا افتتاح کر دیا،۔ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور مانسہرہ کے درمیان اڑھائی گھنٹے تک کم ہو جائے گا۔افتتاح کی تقریب میں وفاقی وزیر مراد سعید و دیگر بھی موجود تھے.

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق چار لائن کا یہ موٹر وے سی پیک کا حصہ ہے اور یہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کا اہم ذریعہ ہو گی۔ اندازے کے مطابق رواں سال کے دوران اس موٹر وے کے ذریعے 10 ہزار گاڑیاں روزانہ سفر کریں گی جبکہ 2024ءمیں ان کی تعداد یومیہ بڑھ کر تقریباً21 ہزار اور 2029ءمیں 28 ہزار ہو جائے گی۔

کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

حویلیاں مانسہرہ سیکشن 2.13 کلومیٹر طویل ٹوین ٹیوب، 7.91 کلومیٹر کے 47 پل، 9 فلائی اوورز، 143 انڈر پاسز، 4 ٹول پلازے، ایک سروس ایریا اور 2 ٹنلز پر مشتمل ہوگی۔ حویلیاں مانسہرہ سیکشن پر حویلیاں ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے مقامات پر تین انٹرچینجز بنائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ وادی ناران اور گلگت بلتستان کے لئے 2 رابطہ سڑکیں بھی اس میں شامل ہیں۔ موٹر وے کی تعمیر سے علاقہ میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ سی پیک مغربی روٹ کوجلد مکمل کرلیں گے حکومت آئی توتمام ادارے خسارے میں تھے، گزشتہ حکومت نے تمام ادارے گروی رکھ دیے تھے، حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی اپنائی اوربچت کی، شریف خاندان کی سیکیورٹی پر 200 کروڑروپے لگے، رائیونڈمیں صرف باڑلگانے پر 27 کروڑخرچ کیے گئے،

مراد سعید نے مزید کہا کہ موٹروے منصوبوں میں بدعنوانی سے لندن میں جائیدادیں بنائی گئیں،حادثاتی چیئرمین کوملک کی کیا فکرپرچی سے لیڈربن گئے، جوسب سے زیادہ شورمچائے سمجھ جاؤکہ وہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے، سابق حکومت کی اربوں روپے کی کرپشن پکڑی ہے، جوچیخ رہے ہیں ان کوپتہ ہے اب پاکستان بدل رہا ہے،

مراد سعید نے مزید کہا کہ آصف زرداری بیرون ملک جاکراین آراومانگتے تھے، مولانافضل الرحمان کا”گوامریکاگو”کا مطلب "چلو امریکا چلو”تھا،

Comments are closed.