گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ ) آج نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ریزنگ ڈے منایا ۔ اس سال موٹروے پولیس کو قیام عمل میں 25 سال مکمل ہو گئے ۔ 26 نومبر 1997 میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پاکستان موٹروے پولیس کے نام سے جنوبی ایشیا کی تاریخ میں پہلی موٹر وے ایم ٹو پر اپنے آپریشنز کا افتتاح کیا ۔ آنے والے سالوں میں موٹر وے پولیس کے افسران اور ملازمین کی انتھک محنت ، ایمان داری ، خوش اخلاقی ، انسانیت کی مدد اور قانون کے نفاذ میں گراں قدر خدمات انجام دیں ۔ آج وہی ادارہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ٹائٹل سے پورے پاکستان میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پر خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔ اپنی سلور جوبلی پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اپنے شہداء کی روح کو سلام پیش کرتا ہے کہ جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے کل لیے قربان کر دیا ۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سیکٹر ایم فور ون نے آج ریزنگ ڈے منایا ۔ دن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور قوم و ملک کے لیے دعا کی گئی ۔ سیکٹر کمانڈر ایم فور ون جاوید اقبال چدھڑ صاحب نے سیکٹر آفس میں پرچم کشائی کی اور سلور جوبلی کا کیک کاٹا ۔ سیکٹر کمانڈر ایم فور ون نے ٹوبہ انٹر چینج پر بریفننگ سیشن کا معائنہ کیا ۔ آپ کی کمانڈ میں روڈ یوزرز میں گفٹ ہیمپرز ، بکلٹس ، پمفلٹس اور بریفننگ میٹیریل تقسیم کیا گیا ۔ سیکٹر ہذا کی طرف سے بیٹ دفاتر میں بھی کیک کاٹا گیا اور فیصل آباد ، گوجرہ اور شورکوٹ انٹر چینجز پر گفٹ ہیمپرز اور بریفننگ میٹیریل تقسیم کیا گیا ۔

اوکاڑہ سے ملک ظفر کی رپورٹ کے مطابق رینالہ خورد میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے (25) پچیسویں سالگرہ کے موقع پر بیٹ نمبر 14 پر کیک کاٹنے کی تقر یب منعقد ہوئی تقریب میں ڈی ایس پی موٹر وے میڈم سائرہ طارق اور ایڈمن آفیسر پرویز اقبال سمیت موٹر وے پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی موٹر وے میڈم سائرہ طارق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا موٹروے پولیس اپنے ماٹو کے عین مطابق قیمتی جانیں بچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور شاہراہوں پر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اظہار کا بھر پور مظاہرہ کرے گی موٹروے کو بنانے کا مقصد مسافروں کو سفر کی تیز رفتار سہولتیں فراہم کر نا تھیں موٹر وے پولیس نے گذشتہ 25سالوں میں عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی ہیں جس کی بیرونی ممالک میں بھی تعریف کی جاتی ہے، موٹر پولیس کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے حکومت نے اس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلا دیا ہے

Shares: