موٹروے پولیس کی سالانہ کارکردگی پر رپورٹ جاری،کتنے بچوں کو والدین سے ملوایا؟

موٹروے پولیس کی سالانہ کارکردگی پر رپورٹ جاری،کتنے بچوں کو والدین سے ملوایا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (موٹروے زون ) M-1 (پشاور تا اسلام آباد ) اور M-2(اسلام آباد تا لاہور ) تک ،سال 2019 کی کارکردگی جاری کردی. موٹروے زون نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2019 میں مجموعی طور پر موٹر وے پر سفر کرنے والے 2 لاکھ 14 ہزار سے زائد لوگوں کی مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی گئیں ،

موٹر وے پر ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے 17 لاکھ 98 ہزار 291 لوگوں کو چالان کیا گیا -جن میں 13 VIP چلان بھی شامل ہے ،مجموعی طور پر صرف موٹروے زون نے 81 کروڑ 84 لاکھ 1ہزار 4 سو 74 روپے جرمانے کیے گئے ،اس کے علاوہ موٹروے زون میں 340 کلو منشیات جس میں 28 کلو ہیروئن ،36.54 کلو افیوم ، 261.2 کلو چرس برآمد کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کی گئیں۔
36 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر کے مالکان تک پہنچائیں گی ۔

27 گمشدہ یا گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کو والدین سے ملا دیا گیا ۔جبکہ 2 کروڑ 47 لاکھ 59 ہزار 586 روپے مختلف واقعات میں جن میں موٹروے سے ملنے والی رقم اور دیگر ایسے واقعات شامل ہیں جس میں لوگ اپنا قیمتی سامان سروس ایریا میں بھول گئے مالکان تک پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ 70 عدد سونے کے بیش قیمت زیورات جن کی قیمت لاکھوں میں ہے جو کہ موٹروے پر سروس ایریا میں لوگ بھول گئے تھے انہیں بھی اصل مالکان تک پہنچایا گیا ۔

موٹروے پر سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 967 موبائل فون ،18 چائے کی بوریاں، 18 بنڈل غیرملکی کپڑا ، ایک لاکھ مالیت کے کیمرے بھی برآمد کرکے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیگر دیے گئے ۔ تقریبا 180 مختلف نوعیت کے حادثات میں لوگوں کی مدد کی گئی ،800 کے قریب لوگوں کو بروقت ہسپتال پہنچایا گیا ۔مختلف وارداتوں میں ملوث 24 ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی کی گئی ۔

اس کے علاوہ روڈ سیفٹی ایجوکیشن کی مد میں 18 لاکھ موٹروے استعمال کرنے والوں میں بریفنگ اور روڈسیفٹی پمفلٹ تقسیم کئے گئے ۔
عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کے لئے 35 سے زائد سمینار، 26 واک اور تقریبا 750 سے زائد سکول کالج، بس اسٹینڈ ،مدرسہ اور دیگر جگہوں پر روڈ سیفٹی لیکچر دیئے گئے ۔

اس موقع پر DIG )موٹروے زون) اشفاق احمد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دن بدن موٹر وے پر ٹریفک کا بہاؤ بڑھ رہا ہے اور مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن موٹروے پولیس ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی بہترین انداز میں خدمت جاری رکھے گی۔مزید ان کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں روڈ سیفٹی اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس ضمن میں میڈیا اور سوشل میڈیا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی آئی جی موٹر ویز نے افسران کو سراہا اور مزید محنت اور لگن سے عوام کی خدمت کرنے پر زور دیا

Comments are closed.