باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دیں،

آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ عابد ملہی گرفتاری سے بچنے کے لیے مقامات بدلتا رہا،عابد ملہی فورٹ عباس، چنیوٹ، مانگا منڈی سمیت مختلف اضلاع میں گیا، عابد ملہی کے ساتھی بالا مستری نےاس کو اطلاع کر دی تھی کہ تصویر ٹی وی پر چل رہی ہے، اطلاع کی وجہ سے عابد ملہی کی گرفتاری میں تاخیر ہوئی،

آئی جی پنجاب انعام غنی کا مزید کہنا تھا کہ عابد ملہی کئی روز تک چنیوٹ میں ایک زمیندار کے ڈیرے پر روپوش رہا،کیس میں پراسیکیوشن بھرپورانداز سے کریں گے،عابد ملہی کو اس کے سالے کے موبائل نمبر کی مدد سے ٹریس کیا،عابد ملہی نے اپنے سالے کا موبائل استعمال کر کے پھینک دیا ،عابد ملہی کے والد اور بیوی کو پولیس نے چھوڑ دیا تھا،ملزم عابد گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوا تو دھر لیا گیا،

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گجر پورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب اور ان کی ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا ہے جب کہ کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

Shares: