باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے استاد سے مار کے خوف میں مبتلا چھ سالہ گم شدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو چھ سالہ محمد مدنی پتوکی کے قریب سے ملا ، چھ سالہ بچہ مدرسے میں استاد کی مار سے خوفزدہ ہوکر بھاگا تھا،
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بچہ مظفر گڑھ کا رہائشی تھا اور پتوکی میں مدرسے کا طالب علم تھا، موٹروے پولیس نے بچےکے والدین کو کافی کوشش کے بعد تلاش کیا
قبل ازیں چند روز قبل بھی موٹروے پولیس نے 6 سالہ گم شدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا تھا،سید عمران احمد ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران کو خانیوال کے قریب بس عملہ نے لاوارث بچے کے بارے میں اطلاع دی دوران سفر کسی ہوٹل میں رکنے کے دوران بچہ غلط بس پر چڑھ گیا تھا
موٹروے پولیس نے بچےکے والدین کو کافی کوشش کے بعد تلاش کیا ، گم شدہ بچہ ملنے پر والدین نے موٹروے پولیس کو دعائیں دیں،ڈی آئی جی احمدارسلان ملک نے موٹروے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا
موٹروے پولیس نے دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا
قبل ازیں موٹروے پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا جبکہ ایک گم شدہ لیڈیز پرس مالکان تک پہنچا دیا ۔
موٹروے پولیس کو اطلاع ملی تھی کےعلاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا سے ایک گاڑی ہونڈا سیویک نمبر LED 680 چوری ہوگئی ہے جس کی تلاش مطلوب ہے ۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس چوکس ہو گئی۔ اور چکری کے قریب مذکورہ گاڑی کو دیکھتے ہی پیچھا کیا گیا اور کامیابی سے گاڑی کو روک کر گاڑی میں سوار ملزم ابوبکر سکنہ سرگودھا کو گرفتار کر لیا گیا۔مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم بمع گاڑی چکری چوکی تھانہ چونترہ کے حوالے کردی گئی ۔








