شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم فائیو جلالپور انٹرچینج ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، موٹروے جلالپور سے ملتان شیرشاہ ٹول پلازہ اور اوچ شریف تک دھند کے باعث بند رہے گی،اسی طرح موٹروے ایم 4 ملتان سے عبدالحکیم دھند کی وجہ سے بند ہے،ترجمان سید عمران کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔

دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہوسکتی ہے،روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں،دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں،تیز رفتاری نہ کریں،آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔

Shares: