موٹروے پولیس کو ملا قومی شاہراہ پر بے ہوش شخص ،کیسے ہوا بے ہوش؟ خود ہی بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹریلر میں سفر کرنے والا نیند کی وجہ سے سڑک پر گر کر بے ہوش ہو گیا جسے موٹروے پولیس نے ہسپتال پہنچایا اور طبی امداد مہیا کی

.ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے نزدیک قومی شاہراہ پر بے ہوش شخص ملا

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بے ہوش شخص سڑک کے درمیان گرا ہوا تھا ، موٹروے پولیس نے فوری طور پر بے ہوش شخص کو طبی امداد دی اور ہسپتال شفٹ کردیا

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ہوش آنے پر شخص نے بتایا کہ وہ ٹریلر کے کیبن میں سو رہا تھا ، دوران نیند ہی وہ کیبن سے سڑک پر گر کر بے ہوش ہوگیا ،موٹروے پولیس نے ٹریلر کے عملے کو بھی اطلاع کردی

ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے

Shares: