قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد کو بلا تفریق صحت انصاف کارڈ کی فراہمی موجود حکومت کی اولین ترجیح ہے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ صوبے کی عوام کو بلا تفریق صحت انصاف کارڈ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تمام قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد کو بلا تفریق صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہیں ہیں جس کا یکم جنوری 2021 کو بھی افتتاح کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ضلع صوابی کی یونین کونسل بامخیل میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسپیکر نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے ایک خاندان ہر سال 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کروا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ پورے پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا کیلئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بہت بڑا تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صوابی میں پروٹیکشن وال، سڑکوں اور گلیوں کیلئے 17.4 ملین کی رقم کی منظور ہو چکی ہیں جس پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا اور بعض سڑکوں اور گلیوں کیلئے جلد رقم کی منظوری دے دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گیس کے اسکیم پر 10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جو 22 کلو میٹر طویل پائپ لائن ہے جس کا افتتاح فروری کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل بامخیل میں 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی دفعہ پختونوں کو نمائیندگی دی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے مجھے الیکشن میں کامیابی ملی اور میں قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہوا۔میں صوابی کی تمام محرومیوں کو ختم کرنے کی کوشش کرونگا۔

اسپیکر نے کہا کہ کنڈہ میں زچہ بچہ ہسپتال کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر بہت جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ہسپتال 85 بستروں پر مشتمل ہوگا اور اس پر 3 ارب روپے لاگت آئی گی۔انہوں نے کہا کہ چکدرہ سے سوات اور چترال موٹروے کی منظوری دے دی گئی ہیں جن پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا عزم ہے کہ عوام کے توقعات پر پورا اترے اور ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں تاکہ ان کی زندگی میں بہتری آئے۔

Shares: