کراچی: معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال فرما گئے۔
باغی ٹی وی : مولانا احترام الحق تھانوی کے صاحبزادے محتشم الحق تھانوی نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد صاحب گزشتہ 6 ماہ سے کینسر میں مبتلا تھے اور امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں زیر علاج تھے۔
محتشم الحق کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین ایٹلانٹا میں ہی ہوگی، نماز جنازہ بعد نماز عصر جارجیا اسلامک انسٹیٹیوٹ امریکا میں ادا کی جائے گی۔
محتشم الحق تھانوی کے مطابق مولانا احترام الحق تھانوی حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی کے سب سے بڑے صاحبزادے اور جامعہ احتشامیہ کے بانی تھے۔








