جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے

مولانا راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں،مولانا فضل الرحمان لندن میں 11 روز تک قیام کریں گے، 17 نومبر کو واپسی ہوگی ،مولانا فضل الرحمان کا دورہ نجی ہے، مختلف ملاقاتیں ہوں گی، مولانا فضل الرحمان لندن پہنچے تو جے یو ائی رہنماؤں اور پاکستانی ہائی کمشنر حکام نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا،

مولانا فضل الرحمان کا لندن کے بعد سعودی عرب کا دورہ بھی متوقع ہے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے، پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات اس وقت ملک سے باہر ہیں، صدر مملکت آصف زرداری دبئی میں ہیں ،نواز شریف لندن، امریکہ کے دورے کے بعد جنیوا جا چکے، بلاول زرداری بھی دبئی ہیں،ایسے میں مولانا فضل الرحمان بھی لندن پہنچ گئے، نواز شریف جنیوا سے تین دن بعد واپس آئیں گے، لندن میں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات متوقع ہو سکتی ہے

Shares: