مزید دیکھیں

مقبول

مولانا حامد الحق پر حملہ پاکستان کے امن پر حملہ ہے.مرکزی مسلم لیگ

عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں،خالد مسعود سندھو
مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو سزا ملتی تو آج مولانا حامدالحق حقانی پر حملے کی جرات نہ ہوتی. سیف اللہ خالد
حافظ طلحہ سعید، قاری یقوب شیخ، حافظ خالد نیک، تابش قیوم و دیگر کا مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر اظہار افسوس

مرکزی مسلم لیگ کے قائدین نے نوشہرہ دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علما کرام کو تحفظ فراہم کیا جائے.مولانا حامد الحق پر حملہ پاکستان کے امن پر حملہ ہے،اکوڑہ خٹک دھماکہ بزدلانہ دہشت گردی اور ناقابل معافی جرم ہے. دہشت گردوں کو جلد از جلد عبرتناک سزا دی جائے، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہو چکی.

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید،جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک،صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب چوہدری محمد سرور، ترجمان تابش قیوم،عارف اللہ، عمران بھٹی،فیصل ندیم و دیگر نے نوشہرہ دھماکے کی مذمت کی ہے اور مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے. مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی دھماکے میں‌شہادت یہ نہ صرف ایک دینی نقصان ہے بلکہ قومی سانحہ بھی ہے۔دھماکے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں علما کرام کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کہ ایک تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علما کرام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے،مولانا سمیع الحق پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل گئی ہوتی تو آج مولانا حامد الحق حقانی پر حملہ نہ ہوتا. دہشت گردی کا دین اسلا م سے کوئی تعلق نہیں.

حافظ طلحہ سعید،قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد نیک و دیگر نے دھماکے کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک میں امن و امان کی فضا بحال ہو سکے۔ بادت گاہوں اور مذہبی مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan