مولانا فضل الرحمان کا اسماعیل ہنیہ کو بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیتی خط

فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کیلئے جے یو آئی اپنی آواز بلند کرتی رہے گی
0
131
qatar

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیتی خط لکھا ہے۔

باغی ٹی وی: اپنے خط میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ قائدین کے خاندان اور بچوں کو نشانہ بنانا دشمن کی ناکامی کا اعتراف ہے، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہم حماس کی جہادی کوششوں کی تائید کرتے ہیں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کیلئے جے یو آئی اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید ہوگئے تھے،انہوں نے بیٹوں کی شہادت کی خبر کو صبر کے ساتھ سنا اور کہا کہ ’اللہ ان کیلئے آسانیاں پیدا کرے‘۔ ان کی بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کی اطلاع صبر کے ساتھ سننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سائنسدانوں کا زمین کی حدت کو بڑھنے سے روکنے کیلئے خفیہ تجربہ

بعدازاں الجزیرہ کو انٹرویو کہا کہ میرے بیٹے غزہ ہمارے لوگوں کے ساتھ رہے اور علاقہ نہیں چھوڑا، میرے بیٹوں کا خون غزہ میں شہید ہونے والے ہمارے لوگوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں اور وہ قبلہ اول کو آزاد کرانے کی راہ میں قربانیوں کے سوا کچھ نہیں،ہمارے تمام لوگوں اور غزہ کے رہائشیوں کے تمام خاندانوں نے اپنے بچوں کے خون کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور میں ان میں سے ایک ہوں۔

رواں سال کراچی میں 425 مقابلوں میں 55 ڈاکو مارے گئے، سندھ پولیس

Leave a reply