موذی بیماریوں میں مبتلا، بیرون ملک مقیم،ضمانت دی جائے، اشتہاری عدالت پہنچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب اشتہاری ڈاکٹر محمد امجد انکی اہلیہ انجم احمد اور بیٹی شمیر احمد کی ایف آئی اے گرفتاریوں سے بچنے کے لیے عبوری حفاظتی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے اعتراضی عبوری حفاظتی ضمانتوں کو ناقابل سماعت قرار دے دیا. عدالت نے آفس اعتراض بحال رکھا. عدالت نے درخواست گزار کے وکیل امجد پرویز پر برہمی کا اظہار کیا. عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو پہلے آفس کے اعتراض دور کرنا چاہیے تھے. آفس نے مقدمہ کی تصدیق شدہ کاپی. شناختی کارڈ اور نیب ریفرنس کی کاپی درخواست کےساتھ لف نہ کرنے پر اعتراض لگا دیا تھا. عدالت نے کہا کہ ایف اہی آر کی مصدقہ کاپی لگائیں. آپ نی نیب ریفرنس کی کاپی اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی نہیں لگائی. آپ بڑے وکیل ہیں. فیس لیتے وقت ان چیزوں کا خیال کیوں نہیں آیا.
چیف جسٹس قاسم خان نے کینیڈا میں مقیم ڈاکٹر اسکی اہلیہ اور بیٹی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی.درخواستوں میں ایف آہی اے طرف سے ریڈ وارنٹ جاری کرنے. ایگزٹ کنترول لسٹ میں نام شامل کرنے اور پراپرٹی منجمند کرنے کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے. وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار نمبر ون ڈاکٹر امجد متعدد موزی مریض میں مبتلا ہے. ڈاکٹر امجد علاج کے لیے2018 سے کینیڈا میں مقیم ہے. درخواست گزاران کے خلاف احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کا ریفرنس زیر سماعت ہے.ایف آئی اے ہاوسنگ فراڈ کیس میں انکے خلاف انکوائری شروع کر دی.وہ کینیڈا میں مقیم ہونے کی بنا پر انکوائری میث شامل نہ ہوئے.انکو اشتہاری قرار دیتے ہوہے پراپرٹی منجمند کرنےکا حکم دے دیا گیا.انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرتے ہوہے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے وہ پاکستان آکر اپنے خلاف انکوائری اور مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں.عدالت انکو وطن واپس آنے کی اجازت دے. عدالت انکو وطن واپس آنے پر گرفتار نہ کرنے اور عبوری حفاظتی ضمانتوں کو منطور کرے.