پاکستان میں منکی پاکس کا 7 واں کیس رپورٹ

منکی پاکس 121 ممالک میں پھیل چکا ہے،
0
70
monke pox

پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز میں مزید اضافہ ہونے لگا ایک اور مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان میں منکی پاکس کے مریضوں کی تعداد سات ہو گئی ہے

پاکستان میں منکی پاکس کا ساتواں‌مریض وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سامنے آیا ہے، متاثرہ شخص سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچا تھا،مریض کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے ہے اور اسکی عمر 44 برس ہے، متاثرہ شخص کو اسلام آباد کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں اسکی طبیعت بہتر ہے، پاکستان میں منکی پاکس کے اس سے قبل چھ کیس رپورٹ ہوئے، پہلا کیس خیبر پختونخوا میں سامنے آیا تھا، تمام مریض بیرون ممالک سے آئے جن میں منکی پاکس رپورٹ ہوا،

واضح رہے کہ منکی پاکس کو عالمی ادارہ صحت نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا، گزشتہ دنوں منکی پاکس کے حوالہ سے ڈبلیو ایچ او نے ایک ویکسین کی بھی منظوری دی تھی، عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس 121 ممالک میں پھیل چکا ہے، رواں سال 500 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10فیصد تک ہوسکتی ہے۔

ترجمان وزارت قومی صحت کا کہنا تھا کہ ایم پاکس ایک نیا وائرس ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر کسی میں علامات ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ایم پاکس کی علامات میں بخار، جسم پر دانے، سر درد، اور دیگر فلو جیسی علامات شامل ہیں۔ یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں قریبی رابطے کے ذریعے پھیل سکتا ہے، لہذا اس حوالے سے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت پاکستان اور وزارت قومی صحت ملک میں اس بیماری کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں

Leave a reply