میرپور خاص ،باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص بس ٹرمینل پر ٹھیکیدار اور ٹرانسپورٹر گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق علی الصبح میرپورخاص بس ٹرمینل پر گاڑیوں کے معاملے پر ٹرانسپورٹر اور ٹھیکیدار کے گروپوں میں تصادم میں فائرنگ سے تین افراد معشوق چانڈیو ، اسد پٹھان اور فیضان آرائیں زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے معشوق چانڈیو اور اسد پٹھان کو حیدرآباد ریفر کریا گیا ہے جبکہ معمولی زخمی فیضان آرائیں میرپورخاص سول ہسپتال میں ہی زیر علاج ہے
فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص عأدل میمن نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات پر کنٹرول کے لئے پولیس ہیڈکوارٹر سے اضافی نفری بھی طلب کرلی ۔ اس وقت ڈی ایس پی سٹیلائٹ ٹاؤن عبدالستار گرگیج ، ڈی ایس پی پی سٹی فضل حق چانڈیو ، ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن وجے کمار ، ایس ایچ او اولڈ میرپور عابد نون ، ایس ایچ او مہران تھانہ مجید گرگیج ، ایس ایچ او محمودآباد سنجے کمار اور سٹیلائٹ ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی عباس علی عباسی بھی پولیس ہیڈکوارٹر کی اضافی نفری کے ہمراہ بس ٹرمینل میرپورخاص پر موجود ہیں
باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کے حالیہ واقعے میں گرفتاری سے متعلق سوال پر پولیس ذرائع کی جانب سے جواب دیا گیا کہ اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی عوام پرسکون رہیں حالات قابو میں ہیں افواہوں پر کان نہ دھر ےجائیں ، جو قانون ہاتھ میں لے گا اس سے سختی سے نمٹا جائیگا –