میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی صوبائی ورکنگ کمیٹی سندھ ممبر غزالہ بابر لغاری حر نے سال برائے 2024 الیکشن کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جی ڈی اے مرکز کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی خواتین اپنی تمام تر کوششوں کو بروئےکار لاتے ہوئے عوام کو جی ڈی اے کے ممبر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشتوں پر نمائندگان کی بھرپور الیکشن مہم چلائیں اور گلی گلی کوچہ کوچہ عوام میں فنکشل مسلم لیگ کے پیغام کو پہنچائیں.

غزالہ بابر لغاری حر نے مزید کہا کہ پیر صاحب پاگارا کے احکامات پر الیکشن مہم میں خواتین اپنی سیاسی مصروفیات کو فعال کریں.انہوں نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی خواتین کو مشورہ دیا کہ اپنی نسل کی بقا اور پاکستان کو کرپٹ لوگوں سے بچانا ہے تو اپنے قیمتی ووٹ کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں کو دلانے میں اپنے کردار ادا کریں اور کسی بھی پریشانی میں خواتین رابطہ کریں اور جن خواتین نے فنکشنل مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے اپنا پولیٹیکل کیئریئر شروع کیا ہے انہیں خوش آمدید کہتی ہیں.

اس موقع پر ان کےہمراہ متحرک انسان دوست ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نورالعین یوسف لغاری بھی موجود تھیں

Shares: