میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک نے سٹیلائٹ ٹاؤن کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔سٹلائٹ ٹاؤن کی 50 سال کے لئے دوبارہ لیز پر دینے سے متعلق چیئرمین حاجی فاروق ملک کی پیش کی گئی قرارداد میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں بھاری اکثریت سے منظور کی گئی۔منظور کی گئی قرارداد پر تمام کاغذی کارروائی بھی مکمل کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کا انتہائی اہم اجلاس جس کی صدارت میئر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالرؤف غوری کر رہے تھے۔مذکورہ اجلاس میں سٹیلائٹ ٹاؤن یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک جو کہ میرپورخاص کی "لیز کمیٹی میرپورخاص ” کے چیئرمین بھی ہیں۔ایک قرارداد جس کا تعلق میرپورخاص کے گنجان آبادی کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز سے متعلق تھا۔جبکہ دوسرا مسئلہ بھی میرپورخاص کے علاقے پاک کالونی کی لیز کا تھا۔جسے میرپورخاص لیز کمیٹی کے چیئرمین اور یونین کونسل چار کے چیئرمین حاجی فاروق ملک نے گذشتہ روز ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں آئندہ آنے والے 50 سالوں کے لئے دوبارہ لیز پر دینے کے مسئلے کو قرارداد کے طور پر پیش کیا ۔جسے مذکورہ ایوان نے باہمی اتفاق و اتحاد اور کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
جس پر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی جانب سے تمام کاغذی کارروائی بھی مکمل کر لی گئی اور اب یہ مسئلہ لوکل گورنمنٹ کی طرف روانہ کیا جائے گا۔جس پربقایا کاغذی کارروائی بھی جلد از جلد مکمل کر لی جائے گی۔
واضح رہے کہ سٹیلائٹ ٹاؤن کی عوام کا لیز سے متعلق دیرینہ مطالبہ تھا کہ حکمران پیپلز پارٹی سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز کا مسئلہ حل کرے۔یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک نے بھی اپنی الیکشن مہم کے دوران اور اس کے بعد بھی کئی جگہوں پر عوامی رابطوں کے جلسوں اور میٹنگوں میں اس بات کا برملا اظہار کیا تھا کہ انشاءاللہ سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز کا مسئلہ ہم جلد ہی حل کرائیں گے۔
چیئرمین حاجی فاروق ملک کے وعدے کے مطابق سٹیلائٹ ٹاؤن کی عوام کی لیز سے متعلق دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی ہے۔سٹیلائٹ ٹاؤن کی عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے یونین کونسل چار کے چیئرمین حاجی فاروق ملک انتہائی دیانت داری اور خوش اسلوبی سے اپنے کام کو انجام دے رہے ہیں اور خاص طور پر سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز کا مسئلہ چیئرمین حاجی فاروق ملک کے دور کا مسئلہ نہیں ہے سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز کا مسئلہ برسوں پہلے سے موجود ہے جسے حاجی فاروق ملک نے انتہائی محنت محبت اور خلوص کے ساتھ حل کرایا۔
ہم سٹیلائٹ ٹاؤن کی عوام یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے برسوں سے سرد خانے میں پڑے ہوئے سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز سے متعلق اس مسئلے کو حل کرایا۔اس بارے میں جب یونین کونسل چار کے چیئرمین حاجی فاروق ملک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے اجلاس میں میں نے سٹیلائٹ ٹاؤن اور پاک کالونی کے لیز کے مسئلے کو میونسپل کارپوریشن کے ایوان میں قرارداد کے طور پر پیش کیا جسے بھاری اکثریت اور کثرت رائے سے اسی وقت منظور کر لیا گیا۔
چیئرمین حاجی فاروق ملک نے کہا کہ سٹیلائٹ ٹاؤن اور پاک کالونی کی عوام کا یہ مسئلہ ان کا حق تھا جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کا حق عوام کو دے دیا چیئرمین حاجی فاروق ملک نے ان تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تہہ دل سے مشکور ہوں ان تمام دوست ارکان کا جنہوں نے عوامی جذبات کے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے اپنا ووٹ دیا۔
اس موقع پر چیئرمین حاجی فاروق ملک کا کہنا تھا کہ میں میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین عبدالرؤف غوری کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ سٹیلائٹ ٹاؤن اور پاک کالونی کے لیز کے مسئلے کے لئے ان کی ہر وقت رہنمائی رہی۔انشاءاللہ تعالی ہم اپنی یونین کونسل کو انتہائی خوبصورت بنا کر دم لیں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین حاجی فاروق ملک اس سے پہلے سٹیلائٹ ٹاؤن گراؤنڈ نمبر 2 میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرانے کے سلسلے میں انتہائی اہم کردار ادا کر چکے ہیں جس کی وجہ سے سٹیلائٹ ٹاؤن گراؤنڈ نمبر 2 میں شب و روز کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں