میرپورخاص:حیسکو کی جانب سے بجلی چوری سے مکمل بچاؤ بارے میں آگاہی دی گئی

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )حیسکو کی جانب سے بجلی چوری سے مکمل بچاؤ بارے میں آگاہی دی گئی
تفصیل کے مطابق اجرک کلچر ہال میرپورخاص میں حیسکو واپڈا کی جانب سے میرپورخاص یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمین منتخب کونسلر معززین میرپورخاص تاجر برادری کے نمائندے اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو بجلی چوری سے مکمل بچاؤ کے بارے میں آگاہی دی گئی

حیسکو واپڈا کی جانب سے آگاہی سیمینار میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افراد نے بتایا کہ بجلی چوری کو روکنے کے لئے سوشل میڈیا پہ ایک ایپلیکیشن متعارف کرائی گئی ہے اسکا نام "سٹیزن مانیٹرنگ ایپ ہے،جسے استعمال کرکے بجلی چوری کے خلاف کمپلین درج کرائی جاسکے گی،اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں اور دیگر افراد کو ایپلیکیشن کا لنک بھی شیئر کیا گیا اور ایپلیکیشن استعمال کا طریقہ بھی بتایا گیا

حیسکو واپڈا کے ترجمان محمد صادق کبر نے میڈیا نمائندوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جواب میں بتایا کہ ہم نے 99 ایف آئی آر درج کرائی ہیں اور چھیانوے کروڑ کے لگ بھگ ریکوری کی ہے

باغی ٹی وی کے نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کے سوال کے جواب میں واپڈا ترجمان نے کہا کہ ہم نے پہلے ایکسیئن، ایس ڈی اوز اور ایل ایس کے تبادلے کئے اور ابھی ہم نے لائن مین اور میٹر ریڈرز کے تبادلے کئے ہیں ، بجلی چوری میں جو بھی ملوث ہوگا اسکے خلاف کارروائی کی جائیگی

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حیسکو واپڈا ترجمان نے کہا کہ ہم نے میرپورخاص کی عوام کو میرپورخاص کو لوڈشیڈنگ فری زون بنانے کی تاریخ 15 اکتوبر دی تھی مگر چند وجوہات جس میں ٹرانسفارمروں کا تبدیل کیا جانا اور تعداد میں اضافہ کرنا ، میٹروں کا تبدیل کیا جانا ، الیکٹرک پول کو درست جگہ لگانا اور تعداد میں اضافہ کرنا کئی جگہوں پہ الیکٹرک پولز کی تاروں کا تبدیل کرنا شامل ہیں ،ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انشاءاللہ 20 اکتوبر سے میرپورخاص کو لوڈ شیڈنگ فری زون بنا دیا جائیگا

واپڈا ترجمان محمد صادق کبر نے کہا کہ میڈیا کے توسط سے میرپورخاص کی عوام سے گذارش کرتا ہوں کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں ہمارا ساتھ دیں ، ہم مسلمان ہیں مذہب اسلام میں چوری کرنا سنگین جرم ہے ، جو بجلی چور کے خلاف ہمیں اطلاع دیگا اسکا نام صیغہءراز میں رکھا جائیگا اور اس شخص کو انعام بھی دیا جائیگا

اس موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ اگر بجلی ہی سستی ہوجائے تو بجلی چوری ہونا خودبخود ختم ہوجائیگی ، ترجمان حیسکو واپڈا صادق کبر نے مزید کہا کہ اب عوام کو کمپلین کے لئے پریشان ہونا نہیں پڑیگا ، 118 کے نمبر پر کال کرکے آپ کسی بھی وقت اپنی کمپلین درج کراسکتے ہیں اور 8118 پر کمپلین کے لئے میسج بھی کیا جاسکتا ہے اس پر فوری عملدرآمد ہوگا اور آپکو اطلاع بھی دی جائیگی

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر رمیش کمار ، سپرنٹنڈنٹ انجنیئر حیسکو آصف حسین بھٹو ، حیسکو ترجمان محمد صادق کبر ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی یو سید محمد علی ، ڈائریکٹر پی آئی ٹی سی سلمان احمد ، میڈم انعم طارق ، چیئرمین ہیرآباد سب ڈویژن حیسکو محمد احتشام ، ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص غلام رضا کھوسو ، انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمن شیخ ، جنرل سیکریٹری امین میمن ، ٹاؤن چیئرمین معزز شہری اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

Leave a reply