![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/WhatsApp-Image-2023-07-03-at-5.54.23-PM.jpeg)
میرپور خاص، باغی ٹی وی( نامہ نگارسید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)پروفیسر مشہد یونیورسٹی آغاسید محمد عباس شاہ کی یوسی چیئرمین حاجی محمد علی کے گھر آمد
تفصیل کے مطابق خادم حرم امام رؤف ضامن و ثامن علی موسیٰ رضا پروفیسر مشہد یونیورسٹی استاد محترم علماء پاکستان آغا سید محمد عباس شاہ کی چیئرمین حاجی محمد علی کے گھر امد اس موقع پر سیاسی شخصیات صحافی حضرات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے چیئرمین حاجی محمد علی کے گھر میں ملاقات کی۔قبل ازیں آغا سید محمد عباس شاہ کا استقبال چیئرمین حاجی محمد علی نے کیا اور سندھ کا روایتی تحفہ لوئی پیش کیا، واضح رہے یوسی 8 کے چیئرمین حاجی محمد علی اتحاد بین المسلمین کے پلیٹ فارم سے مسلمانوں کو یکجا کرنےاور فرقہ واریت ومذہبی جنونیت سے بالاتر ہوکر امت کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی بھرپور کوشش میں لگے ہوئے ہیں