میرپورخاص:ذکر مصطفےٰﷺکمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول میں پروگرام منعقد ہوا

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ذکر مصطفےٰﷺ عید میلاد النبی کی مناسبت گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی صوبہ سندھ کے نائب صدر و چیئرمین حاجی محمد علی جبکہ اعزازی مہمان گرامی میں ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم فوزیہ میمن ،گسٹا یونین کے ضلعی صدر گل حسن لاشاری پرائیویٹ اسکول کے صدر فیصل خان زئی تھے۔

پروگرام کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے شروع کیا گیا، نظامت کے فرائض اسلام الدین نے انجام دئیے ،اس پر رونق روحانی تقریب میں بچوں کے مابین مقابلہ حسن قرأت ونعت ، ذہنی آزمائش سندھی اور اردو زبان میں تقاریر مقابلے منعقد ہوئے،

پرنسپل محمد جمیل قریشی نے آنے والے تمام مہمانان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اور آمد پر شکریہ ادا کیا ، دوران محفل طالب علموں نے اپنے منفرد انداز میں تقریریں پیش کیں جس پر چیئرمین حاجی محمد علی کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے نقد کیش انعام اور کوئز مقابلے میں اول آنے والے کو بھی نقد انعام دیا گیا-

Comments are closed.