گھوٹکی پولیس کا ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ فلیگ مارچ

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس کا الیکشن 2024 کے حوالے سے انتظامات،گھوٹکی پولیس کا ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ ضلع گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ

ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی سربراہی میں ڈی سی گھوٹکی آغا شیر زمان ،پاک فوج کے لیفٹیننٹ حماد ،رینجرز کے ڈی ایس آر طارق و غلام حسین اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عام انتخابات 2024 کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے،ضلع گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا

ایس ایس پی کی سربراہی میں عام انتخابات 2024 کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے اے ایس پی گھوٹکی حامد امتیاز ،ڈی ایس پی کچو بنڈی عباس علی بگٹی ،ڈی ایس پی میر پور ماتھیلو نزیر احمد سومرو ،ڈی ایس پی اباڑو قلندر بخش سومرو ،انچارج ڈی آئی بی عبدالوحید بھٹو اور ضلع گھوٹکی کے تمام ایس ایچ اوز ،پاک فوج کی 10 موبائلز، سںدھ رینجرز کی 10 موبائلز،پولیس کی 30 موبائلز سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا
فلیگ مارچ میں موٹر سائیکل کے دستوں نے بھی شرکت کی

فلیگ مارچ پولیس ایس ایس پی آفس سے شروع ہوا جو کہ میر پور ماتھیلوشہر، گھوٹکی شہر، ڈہرکی شہر،اباڑو شہر و دیگر مختلف مقامات سے ہوتا ہوا واپس ایس ایس پی آفس اختتام پذیر ہوا

اس موقع پر ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی کو مزید بہتر کرنا ہے اور انتخابات کے دوران امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانا ہے

فلیگ مارچ کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، سیکیورٹی انتظامات کو چیک کرنا اور عوام میں تحفظ کا احساس دلانا اور شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ گھوٹکی پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شر پسند عناصر پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں

پولیس کی جانب سےانتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کے اطراف بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ کے دوران شہریوں نے ہاتھ ہلا کر پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے پولیس کے اس عمل کو سراہا، عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a reply