میرپورماتھیلو ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) خانپور مہر کے قریب مہر برادری میں تین سال سے جاری تنازعہ کو ختم کرانے کے لئے الزام میں آنے والے گروپ نے فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

مہر برادری کے افراد نے علی بخش مہر، دلمراد مہر، صدام مہر ،امتیاز، عبدالقدیر مہر، ابل مہر اور دیگر نے احتجاج کرتے میڈیا کو بتایا تنازعہ کی وجہ سے زندگی اجیرن بن گئی ہے۔شاہنواز مہر قتل کے بعد ان کے ورثا نے مقدمے میں ان لوگوں کے نام بھی دیے ہیں جو لڑائی میں شامل نہیں تھے،

مخالفین نے ہمارے گھروں سے لوٹ مار کی اور اور ہمارے 25 گھروں کو مسمار کر دیا، تنازعہ کی وجہ سے ہمارے بچوں کی تعلیم تباہ ہو گئی ہے اور دربدری کی زندگی گزار رہے ہیں

انہوں نے سردار محمد بخش خان مہر اور سردار علی گوہر خان مہر سے مطالبہ کیا ہے کہ تنازعہ کا فوری فیصلہ کیا جائے تاکہ ہم اپنی جگہ واپس جا سکیں۔

Shares: