شہریار آفریدی،شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈرز کالعدم قراد دینے کی درخواست، فیصلہ محفوظ

0
122
pakistan

اسلام آباد ہائیکورٹ: شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈرز کالعدم قراد دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او آرڈر جاری کرنے کے اختیار پر بھی دلائل مکمل ہو گئے، درخواست گزار کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواستوں پر سماعت کی،

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے اختیارات سے متعلق عدالت نے دو عدالتی معاونین مقرر کیے تھے،عدالتی معاونین بیرسٹر صلاح الدین اور وقار رانا عدالت میں دلائل دے چکے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف ایم پی او آرڈر معطل کر رکھا ہے،عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مزید ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روک رکھا ہے

ابھی ایم پی او کو کالعدم تو نہیں کیا بلکہ کچھ شرائط عائد کی ہیں

پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

 شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

Leave a reply