ایم کیوایم پاکستان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کروناوائرس فنڈزمیں جمع کرانے کا اعلان کردیا

0
25

کراچی :ایم کیوایم پاکستان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کروناوائرس فنڈزمیں جمع کرانے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے لوگوں میں حب الوطنی اورایک دوسرے سے خیرخواہی کے جزبے نے پھرجوش مارا ہےاور ایم کیو ایم پاکستان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہیں کرونا فنڈز میں جمع کرانے کا اعلان کیا ہے

باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے پیش نظراوراس سے بچاو کےلیے حفاظتی اقدامات اختیارکرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان نے اعلان کیا ہےکہ پارٹی کے تمام ایم پی ایز، ایم این ایز،سینیٹرز،میئراورڈپٹی میئرز کی ایک ماہ کی تنخواہ کرونافنڈز میں جمع کرانے کا اعلان کرکے پاکستان میں خیر الناس من ینفع الناس کے جزبے میں پہل کردی ہے

یاد رہے کہ اس وقت کرونا وائرس پاکستان میں بھی پنجے گاڑنے لگا ہے اوراس وقت ملک بھر میں مصدقہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 263 سے تجاوز کرگئی ہے ،اس آفت سے نبٹنے کے لیے جہاں وفاقی اورصوبائی حکومتیں بڑی محنت سے کام کررہی ہیں وہاں ایم کیوایم جیسی سیاسی جماعتوں نے اس کارخیرکی ابتدا کرکے ایک نئی مثال قائم کردی ہے

Leave a reply