متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمٰن سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ترمیم سے متعلق تجاویز اور ممکنہ سیاسی اتفاقِ رائے پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور خواجہ اظہار الحسن شریک تھے، جب کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن، سینیٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا اسجد محمود، اسلم غوری اور مولانا صلاح الدین ایوبی موجود تھے۔

قبل ازیں، وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں 7 رکنی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی گئی

پیپلز پارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کر دی

بیوی کی اجازت کے بغیر شوہر دوسری شادی نہیں کر سکتا، کیرالہ ہائی کورٹ

ایران کی پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش

راولپنڈی میں خاتون ریپ کے بعد قتل، تین ملزمان گرفتار

Shares: