رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مقتولین کو انصاف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی.

باغی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق کا ملیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے مرد و حاملہ خاتون کے جاں بحق ہونے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شہر کراچی میں ٹینکر و ڈمپر گردی نے اپنی حدود کو پار کرنا شروع کردیا حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ڈرائیور قانون کو اپنے گھر کی باندی بنائے دندناتے ہوئے گھوم رہے ہیں تمام واقعے پر سندھ حکومت بے حسی کا بدترین نمونہ بنی ہوئی ہے جس کو شہریوں کے جان و مال سے کوئی سروکار نہیں وہ صرف سب اچھا ہے کی راگ الاپ رہے ہیں بقول صوبائی حکومت سندھ ترقی میں نیویارک کے ہم پلّہ ہے، سڑک پر پڑا صوبائی حکومت کی بے حسی پر نوحہ کرتا ننھا لاشہ قانون کے منہ پر طمانچہ رسید کرگیا.

آسیہ اسحاق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم معصوم جانوں کے ذیاں پر تمام میسر پلیٹ فارمز پر ناصرف آواز اٹھائے گی بلکہ مقتولین کو انصاف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، آسیہ اسحاق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم قیادت سمیت تمام کارکنان مرحومین کے لواحقین کے دکھ میں اُن کے ساتھ شریک اور دعاء گو ہیں اللّٰہ تعالیٰ اُن کو صبرِ جمیل عطاء اور شہید ہونے والوں کی مغفرت فرمائے آمین۔

سابق کپتانوں کا کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

پنجاب پولیس کے 78 پولیس انسپکٹرز کو ترقی مل گئی

کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج ، 15 مظاہرین گرفتار

پیپلزپارٹی سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن

سندھ میں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر

Shares: