مزید دیکھیں

مقبول

24 دسمبر کو مہاجرکلچر ڈے،ایم کیو ایم کی عوام کو شرکت کی دعوت

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران 24 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا اور اس دن کی تقریبات میں شریک ہونے کے لیے تمام شہریوں کو دعوت دی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں آ کر مختلف قومیتوں کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب آنے اور مل جل کر رہنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "کراچی شہر نے کبھی کسی زبان یا قوم کے خلاف بات نہیں کی۔ ایم کیو ایم کا آغاز ہی اس پیغام کے ساتھ ہوا تھا کہ ہم آپ کو اور آپ ہمیں تسلیم کریں۔” 24 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منایا جائے گا اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان، عوام اور تمام شہریوں کو اس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ یہ دن مہاجر کمیونٹی کی ثقافت، تاریخ اور قربانیوں کو اجاگر کرنے کا دن ہو گا۔آپ ہمیں تسلیم کریں، ہم آپ کو تسلیم کریں گے، 24 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے پر سب کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ پہلی بار گورنر سندھ کوخیال آیا کہ مہاجر کلچر ڈے بھی منانا چاہیے، اگر گورنر سندھ نے اس بار احسن اقدام اٹھایا ہے تو ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی خالد مقبول صدیقی کے اعلان کی حمایت کی۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ گزشتہ تین سالوں سے گورنر ہاؤس میں سندھی کلچر ڈے منایا جا رہا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ گورنر سندھ نے مہاجر کلچر ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاروق ستار نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا، "اگر گورنر سندھ نے اس بار یہ احسن قدم اٹھایا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”فاروق ستار نے کہا کہ "مہاجر کلچر بانیان پاکستان کی ثقافت کا حصہ ہے، جنہوں نے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور جانوں کی قربانیاں دیں۔” انہوں نے کراچی کو مختلف ثقافتوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن ایسا آئے گا جب کراچی کی ثقافت مختلف ثقافتوں کا امتزاج ہو گی۔ "ہمیں کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنا ہے اور ایک دوسرے کی ثقافت کا احترام کرنا ہے۔”

خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار نے واضح کیا کہ 24 دسمبر کو ہونے والے مہاجر کلچر ڈے کا مقصد مہاجر کمیونٹی کی ثقافتی وراثت، قربانیوں اور ان کے ملک کے لیے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ دن کراچی اور پاکستان کے تمام شہریوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش ہے تاکہ مختلف قومیتوں کے درمیان ہم آہنگی اور محبت کا ماحول پیدا کیا جا سکے۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے عوام کو دعوت دی کہ وہ اس دن کی تقریبات میں شرکت کریں اور مہاجر کلچر کے حوالے سے اپنی سوچ کو وسیع کریں۔

سانحہ9 مئی،سزایافتہ مجرمان کے اعترافی بیانات سامنے آگئے

آخر کار ڈیڑھ سال بعد ریاست کو انصاف ملنے کی امید جاگی،جاوید لطیف

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan