کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے ایم کیو ایم پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے-
باغی ٹی وی :رپورٹ کےمطابق صوبائی سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گذری کےعلاقے میں اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کردیا، ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے ایم این اے مرزا اختیار بیگ، وقار مہدی دیگرموجود تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آج ہم نے اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کیا ہے، پیپلزپارٹی نے جو ترقیاتی منصوبوں کا پلان کیا تھا وہ پورا ہورہا ہے، رمضان میں بھی اور رمضان کے بعد بھی کئی منصوبوں کےافتتاح ہونے ہیں، اس فٹبال گراونڈ کی حالت بہت خراب تھی ،اس فٹبال گراونڈ میں چھوٹا سا پارک بھی بنایا گیا ہے، گورنر سندھ کومزید سیکیورٹی کی ضرورت ہے تو ہم فراہم کریں گے، صرف دھمکیوں کی بناپرصوبےکی امن کےصورتحال پربات نہیں کرسکتے۔
وزیراعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کو روزگار دے لیکن یہ نہیں ہوسکتاکہ سڑکوں کو بند کرکے روزگارفراہم کیاجائے، اگر ریڑی والے روڈ پر دکان بنا کر روزگار کریں گے تو یہ غلط ہے، ہمیں لوگوں کو سہولیات دینی ہے امید ہے اس علاقے کے لوگ کھیلیں گے،صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے،امید ہے یہاں سے بڑے کھلاڑی نکلیں گے-
وزیر بلدیات نے کہا کہ سندھ حکومت نے جتنا کھیلوں میں کام کیا ہے شاید اتنا کسی اور نے نہیں کیا ہو، ہاکی، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے گراونڈ بنائے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں ہر سہولت فراہم کریں، ایم کیو ایم والےفارغ ہوگئے، ایم کیو ایم پی ایس پی کے قبضے میں ہے، ایم کیو ایم کے کنوینراسوقت بلکل بے بس ہے کے ایم سی،واٹر کارپوریشن کےواجبات ہیں،وہ ایم کیو ایم کے دورمیں رہے ہیں،کے ڈی اے نے ہم سے 3 ارب مانگے ہیں وہ ہم ان کو دے رہے ہیں۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں بلکل پانی کا مسئلہ ہے، لیکن اب پانی ضائع نہیں ہورا ہے پانی شہرمیں ٹھیک طرح سےآرہاہے، یونیورسٹی روڈ پر کچھ لیکیج تھے آج بہتر ہوگیا ہے۔