ایم کیو ایم وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے،
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی،ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں سید مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے،ملاقات میں جے یو آئی کے اسلم غوری،مولانا امجد خان، شیخ مولانا انور اور جلال الدین ایڈوکیٹ موجود تھے،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وفد نے شہری سندھ بلخصوص کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والی مردم شماری میں بے ضابطگیوں پر ایم کیو ایم کے موقف کو تسلیم کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مضبوط رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا،ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے رہنماؤں نے ملکی سیاسی معاملات میں باہمی مشاورت سے کام کرنے پر اتفاق کیا
زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے
قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی،وفد نے حالیہ مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات کو خاطر خواہ حد تک دور کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا








